Khabar Mantra
دلی این سی آردلی نامہ

کثیر منزلہ عمارت کے فلیٹ میں لگی آگ ، سامان جل کر خاکستر

(پی این این)

نوئیڈا :اتوار کی صبح نوئیڈا کے این آر آئی سٹی کے فلیٹ میں ایک کثیر المنزلہ عمارت کے اے سی میں زوردار دھماکے کے بعد زبردست آگ لگ گئی۔ آگ لگنے سے فلیٹ میں رکھا تمام سامان بھی جل کر راکھ ہو گیا۔

 واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور کافی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ شکر ہے اس واقعے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔

معلومات کے مطابق، نوئیڈا کے تھانہ سیکٹر-39 کے تحت سیکٹر-45 کے این آر آئی سٹی سوسائٹی کی 12ویں منزل پر واقع ایک فلیٹ میں اتوار کی صبح 5.30 بجے اے سی میں زوردار دھماکہ کے بعد زبردست آگ لگ گئی۔

 آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائر ٹینڈر موقع پر پہنچ گئے اور گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔آگ لگنے سے فلیٹ میں رکھا تمام سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ خوش قسمتی سے اس فلیٹ میں رہنے والا خاندان واقعہ کے وقت وہاں موجود نہیں تھا۔ پڑوسیوں اور سوسائٹی کے گارڈز نے آگ لگنے کی اطلاع فائر بریگیڈ کو دی۔

فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ فی الحال آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close