اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مودی نے آم کھانا سکھایا، اب بتائیں کہ پانچ سال میں کیا کیا

کانگریس صدر راہل گاندھی نے آج وزیراعظم نریندرمودی پر یکے بعد دیگرے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ملک کو آم کھانا سکھادیاہے ،اب وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں ملک کے مختلف طبقوں کے لیے کیا کیا۔

مسٹر گاندھی مدھیہ پردیش کے نیمچ میں مندسورپارلیمانی سیٹ سے کانگریس امیدوار میناکشی نٹراجن کی حمایت میں منعقد انتخابی جلسہ سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک کو بتا دیا کہ وہ آم کیسے کھاتے ہیں، کیسے چھیلتے ہیں۔ کرتے کی آستین کاٹ کر رکھتے ہیں، تاکہ سوٹ کیس میں جگہ بنے۔ انھوں نے کہاکہ وزیراعظم نے ملک کو یہ سب بتا دیا، اب وہ یہ بتائیں کہ انھوں نے پچھلے پانچ سال میں بے روزگاروں کے لیے کیا کیا۔

اپنے تقریبا نصف گھنٹے کے خطاب کی شروعات میں انھوں نے لوگوں سے پوچھا کہ انکا موڈ کیسا ہے۔ اس دوران انھوں نے چوکیدار سے متعلق متنازعہ نعرے بھی لگوائے اور دعوی کیاکہ وہ اسی کے ذریعہ کانگریس کارکنوں کے موڈ کا پتہ کرتے ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close