اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مودی دوبارہ وزیراعظم بنے تو اقلیتوں کا وجود خطرہ میں پڑ جائے گا: چندرا بابو

آندھراپردیش کے وزیراعلی وتلگودیشم کے قومی صدر این چندرا بابونائیڈو نے اپنی انتخابی مہم کے حصہ کے طور پر ضلع چتور میں اتوار کی شب جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے تلنگانہ کے اپنے ہم منصب چندر شیکھرراو پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ چندرشیکھرراو کو 100ریٹرن گفٹ دیئے بغیر نہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے کہاکہ وہ مسٹر راو کو سبق سکھائیں گے، انہوں نے ریاست کے رائے دہندوں سے خواہش کی کہ وہ وائی ایس آرکانگریس کا صفایا کرتے ہوئے اے پی کے پانچ کروڑ عوام کی توہین پر ٹی آرایس سربراہ چندرشیکھرراو کو سخت پیام دیں۔

انہوں نے وزیراعظم مودی پر بھی شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ اگر مودی دوبارہ وزیراعظم بنیں گے تو اقلیتوں کے موقف کا وجود خطرہ میں پڑ جائے گا۔ انہوں نے عوام کو انتباہ دیا کہ وائی ایس آرکانگریس کو ووٹ دینا دراصل بی جے پی کو ووٹ دینا ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ تلگودیشم کو ہی ووٹ دیں کیونکہ یہی پارٹی مستحکم حکومت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ فلاحی اسکیمات پر کامیابی کے ساتھ عمل کرسکتی ہے۔

چندرابابونے کڑپہ ضلع میں انتخابی دورہ کے بعد اس جلسہ سے خطاب کیا۔ انہوں نے سری کلاہستی میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تلگودیشم حکومت کسانوں، خواتین، طلبہ اور ملازمین کی بہبود کو ترجیح دے رہی ہے جس کے لئے پارٹی پابند عہد ہے۔ انہوں نے مودی، کے چندرشیکھرراو اور جگن کونشانہ بناتے ہوئے کہاکہ ان تینوں نے ہاتھ ملا لیا ہے تاکہ ریاست کو برباد کیاجاسکے۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وہ جگن کو ووٹ نہ دیں کیونکہ ایسا کرنا مودی کوووٹ دینا ہے جس نے اے پی سے دغابازی کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ موجودہ اے پی میں کئی ترقیاتی کام کروائے گئے جس میں نئی صنعتوں کا قیام، ملازمتوں کی فراہمی بھی شامل ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close