اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مودی حکومت جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کر رہی ہے: ممتا بینرجی

مغربی بنگال کی وزیراعلی ممتا بینرجی نے مرکز کی بھارتیہ جنتا پارٹی کی قیادت والی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے)حکومت پر حملہ تیز کرتے ہوئے پیر کو کہا کہ مودی حکومت نے جمہوری حقوق کی خلاف ورزی کی ہے۔

محترمہ بینرجی نے دھرنے کے مقام سے موبائل فون پر زرعی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے الزام لگایا کہ مودی حکومت نے کسانوں کی نیند چھین لی ہے،اس حکومت کی پالیسیاں کسان مخالف ہیں۔

انہوں نے کہا،’’مرکز کی پالیسیوں کی وجہ سے کسان خودکشی کرنے پرمجبور ہیں۔ کسانوں کی مدد کےلئے بنگال حکومت مرکز کی مدد نہیں لے گی۔ نوٹ بندی کی وجہ سے کسان سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور مودی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے ہی 12ہزار سےزیادہ کسانوں نے خودکشی کی ہے۔ مودی حکومت منصوبوں کا سہرا اپنے سر باندھ رہی ہے۔ ہم ان خرچوں کو برداشت کررہے ہیں اور وہ ان کا کریڈٹ لےکر اپنے فوٹو چھپوا رہی ہے۔‘‘

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close