اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مودی جی سیاست داں کے بجائے ایک اداکار زیادہ لگتے ہیں، بالی ووڈ چلے جائیں گےتو انفرادی مقبولیت مل جائے گی: گہلوت

راجستھان کے وزیراعلی اشوک گہلوت نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اگر دوبارہ اقتدار میں آئی تو ملک میں جمہوریت اور آئین خطرے میں پڑ جائے گی۔

مسٹر گہلوت نے آج سیکر ضلع کے لکشمن گڑھ میں لوک سبھا انتخابات کے لئے انتخابی مہم کی ابتدا کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے کانگریس کا پوری طرح ساتھ دیا تھا جس کے نتیجے میں ریاست میں کانگریس کی حکومت ہے، اس لئے حق بنتا ہےکہ لوک سبھا انتخابی مہم کی ابتدا بھی اسی ضلع سےکی جائے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس کا شیخاوٹی علاقے سے گہرا اور مضبوط رشتہ ہے اور آنے والےانتخابات میں بھی یہاں کی عوام بی جےپی کو زبردست سبق سکھائے گی۔

انہوں نے وزیراعظم نریندر مودی پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ سیاست داں کے بجائے ایک بالی ووڈ اداکار زیادہ لگتے ہیں، جنہوں نے کام کم اور بازی گری زیادہ دکھائی ہے جس کی وجہ سے آج ملک کو مصیبتوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسٹر مودی اب وہ سبھی وعدے بھول گئے جو سال 2014 میں اپنی حکومت کے آنے کے وقت کئے تھے۔

مسٹرگہلوت نے مسٹر مودی پر وزیراعظم کے عہدے کے وقار کو گرانے کاالزام لگاتے ہوئے کہا کہ ان کے رویہ سے اہل وطن شرمندگی محسوس کررہے ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close