اپنا دیش

مودی اور افغان صدر کے درمیان اہم میٹنگ

وزیر اعظم نریندر مودی اور افغانستان کے صدر اشرف غنی نے شورش زدہ افغانستان میں جاری امن عمل کی صورت حال سمیت کئی اہم علاقائی اور باہمی دوطرفہ مسائل پر بدھ کو یہاںسنجیدگی کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

مسٹر مودی کی دعوت پر آنےوالے افغان صدر نے یہاں حیدرآباد ہاؤس میں منعقدہ میٹنگ میں افغانستان میں ہونے والے انتخاب سے پہلے ملک میں امن اور میل ملاپ کے عمل کا جائزہ لیا اور دہشت گردی اور بنیاد پرستی کی وجہ سے افغان عوام کو درپیش چیلنج کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔

سرکاری ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے ہندوستان اور افغانستان کی کثیر جہتی اسٹریٹجک پارٹنرشپ کی پیش رفت کا جائزہ لیا اور دو طرفہ تجارت ایک ارب ڈالر سے تجاوز ہونے پر اطمینان کا اظہار کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close