اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مودی، منموہن اور سونیا نے اندرا گاندھی کو پیش کیا خراج عقیدت

راہل اور پرینکا نے بھی دادی کو کیا یاد

وزیر اعظم نریندر مودی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعرات کو سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو ان کی 35 ویں برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔ وہیں، سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ اور کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی نے شکتی استھل جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ پیغام میں کہاکہ ملک کی سابق وزیر اعظم مسز اندرا گاندھی کو ان کی برسی پر خراج تحسین۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے دہلی کے میجر دھیان چند اسٹیڈیم میں راشٹریہ ایکتا دیوس پر منعقد رن فار یونٹی کو ہری جھنڈی دکھانے سے پہلے اندرا گاندھی کو یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا۔ اندرا گاندھی کی برسی پر سونیا گاندھی، ڈاکٹر منموہن سنگھ، سابق صدر پرنب مکھرجی، سابق نائب صدر حامد انصاری، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت، کانگریس رہنما اور کئی کارکن شکتی استھل پرپہنچے اور ان کی یاد میں منعقد پروگرام میں شامل ہوئے۔

کانگریس نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا. آج، ہم بھارت کی پہلی خاتون وزیر اعظم اندرا گاندھی کی بے مثال قوت ارادی اور قربانی کو سلام کرتے ہیں۔ وزیر اعظم کے طور پر اندرا گاندھی نے ہمارے ملک کی قومی سلامتی، معیشت، جمہوریت اور خارجہ پالیسی میں انتہائی اہم کردار ادا کیا۔ ان کو تمام ہندوستانیوں سے محبت اور لگاؤ کی وجہ سے ہمیشہ یاد کیا جائے گا۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے اپنی دادی کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا. آج میری دادی محترمہ اندرا گاندھی جی کی قربانی کادن ہے۔ آپ کی فولادی قوت اور بے خوف فیصلوں کاسبق ہر قدم پر میری رہنمائی کرتی رہے گی۔ آپ کو میرا شت شت نمن۔

کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے اندرا کے ساتھ اپنی ایک بچپن کی تصویر اور ایک منتر ٹوئٹر پر شیئر کیا۔ اس منتر کا مطلب ہے مجھے غیر حقیقی سچ کی طرف لے چلو، مجھے اندھیرے سے روشنی کی طرف لے چلو، مجھے موت سے جاویدگی کی طرف لے چلو۔ انہوں نے ٹویٹ کیا، یہ وہ پہلا منتر ہے جسے ہماری دادی نے میرے بھائی اور مجھے سکھایا۔ اکثر ہمیں دیکھ کر اس کی پہلی سطر بولتی تھیں اور ہم اسے مکمل کرتے تھے۔ آج اس کی آخری لائن دل میں گونج رہی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ اندرا گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کو الہ آباد میں ہوئی تھا۔ وہ تین بار ملک کی وزیر اعظم رہیں۔ جنہیں 31 اکتوبر، 1984 کو قتل کر دیا گیا تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close