اپنا دیشتازہ ترین خبریں

منی لانڈرنگ معاملہ: 13 ستمبر تک شیوکمارای ڈی کی حراست میں

منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار کرناٹک کانگریس کے سینیئر رہنما ڈی کے شیوکمار کو بدھ کے روز خصوصی عدالت نے 13 ستمبر تک انفورسمنٹ ڈائریکٹویٹ (ای ڈی) کی حراست میں بھیج دیا۔

شیوکمار کو منگل کی رات گرفتار کیا گیا تھا۔ انھیں آج اسپیشل جسٹس اجے کمار کُہار کی عدالت میں پیش کیاگیا۔ ای ڈی نے شیوکمار سے پوچھ گچھ کےلیے 14 دن کی حراست درخواست کی تھی۔ ای ڈی نے کرناٹک میں کانگریس کے’ہر مشکل میں کام آنے والے‘شیوکمار کی 14 دن کی حراست کی درخواست کرتے ہوئے دلیل دی کہ کچھ باتیں صرف انھیں معلوم ہیں اور وہ تفتیش میں تعاون نہیں کر رہے ہیں۔

شیوکمار کی جانب سے پیش وکیل ابھیشیک منو سنگھوی نے ان کی ضمانت کی عرضی دائر کی تھی۔ عدالت نے شیوکمار کی ضمانت کی عرضی کو خارج کرتے ہوئے انھیں 13 ستمبر تک ای ڈی کی حراست میں بھیجنے کا حکم دیا۔ عدالت میں پیش کرنے سے قبل شیوکمار کی رام منوہرلوہیا اسپتال میں طبی جانچ کروائی گئی۔ ای ڈی نے عدالت میں کہا کہ شیوکمار نے وزیر کے منصب پر رہتے ہوئے اپنے منصب کا غلط استعمال کیا۔

ای ڈی نے عدالت میں کہا کہ محکمہ انکم ٹیکس کی تفتیش اور کئی گواہوں کے بیانوں سے شیوکمار کے خلاف اہم ثبوت ملے ہیں۔ دستاویز کی بنیاد پر شیوکمار سے پوچھ گچھ اور غیر قانونی اثاثے کی معلومات حاصل کرنے کے لیے حراست ضروری ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close