Khabar Mantra
اترپردیش

آرپی ایس کی شاخوں کے طلباء نے مل کرکیااحتجاج

رام پور:رام پور پبلک اسکول کے احاطے میں حکومت کی طرف سے لیز کی منسوخی کے خلاف اسکول کے طلباوطالبات اورسرپرستوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج کیااوراپنے ہاتھوںمیں نعرے لکھے بینراورتختیاں لیکر خوب احتجاج کیا۔

نیز حکومت سے درخواست کی کہ بچوں کااسکول آرپی ایس کونہ اجاڑیں ۔ کیوںکہ یہاںغریب گھرانوں کے بچے اس اسکول میں زیرِتعلیم ہیں جودیگر اسکولوں کے مقابلے یہاںمناسب قیمت میں تعلیم پارہے ہیں۔

ایسے میں غریب سماج کے والدین کوبہت بڑادھچکہ لگ رہاہے ۔ ان کی مالی حالت اس قدر قابل رحم ہے کہ کسی بھی اسکول میں فیس ادا کرنا اور داخلہ لینا مناسب نہیں ہے۔ ہمارا بچہ پڑھا لکھا ہی رہے گا، نویں اور گیارہویں جماعت کے طلباء  اور والدین کا کہنا ہے کہ اگر ہمارے بچے کسی دوسرے اسکول میں جائیںگے تو اسے دوبارہ اسی کلاس میں تعلیم حاصل کرناپڑے گی اور بچوں کو 1 سال کی فیس زیادہ ادا کرنی ہوگی۔ان کے دوسال برباد ہو جائیں گے۔

 لہٰذا حکومت سے درخواست ہے کہ طلباء  کے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے عمارت کی لیز منسوخ کرنے کا فیصلہ کرے۔واضح کردیں کہ آج آرپی ایس کی چاروںشاخوں کے طلباء  وطالبات نے مل کراحتجاج کیاتھااس میںاساتذہ بھی موجودرہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close