اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ڈاکٹر منموہن سنگھ راجیہ سبھا کے لئے منتخب

سابق وزیراعظم منموہن سنگھ راجستھان سے بلا مقابلہ راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے ہیں۔ بی جے پی کے ریاستی صدر مدن لال سینی کے انتقال کی وجہ سے خالی ہوئی اس سیٹ پر کرائے گئے انتخابات میں بی جے پی نے اپنا امیدوار نہیں اتارا تھا اور آج نامزدگی واپسی کی تاریخ پر مسٹر سنگھ کو منتخب اعلان کردیا گیا۔ مسٹر سنگھ کی جیت کا سرٹیفکیٹ سرکاری چیف وہپ مہیش جوشی نے لیا۔

خیال رہے کہ مسٹر سنگھ گزشتہ بار آسام سے راجیہ سبھا کے رکن منتخب ہوئے تھے لیکن وہاں کانگریس کی اکثریت نہیں ہونے کی وجہ سے انہیں راجستھان لایا گیا۔ مسٹر سنگھ کی جیت کے ساتھ ہی راجستھان میں کانگریس کا راجیہ سبھا میں کھاتہ کھل گیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close