اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممتا کی پی ایم مودی سے ملاقات، اپوزیشن اور بی جے پی کی تنقید

وزیرا علیٰ ممتا بنرجی کی قومی راجدھانی دہلی میں وزیر اعظم مودی سے ملاقات پرجہاں اپوزیشن جماعتوں کی تنقید کر رہی ہیں وہیں بی جے پی بھی ملاقات کے وقت پر سوالیہ نشان لگا رہی ہے۔

خیال رہے کہ کل دہلی روانہ ہونے سے قبل ممتا بنرجی نے نامہ نگاروں سے کہا تھاکہ وزیرا عظم سے ریاست کے بقایاجات پر گفتگو کرنے جا رہی ہیں۔ تاہم بی جے پی سمیت اپوزیشن جماعتوں نے ملاقات کے وقت پر سوالیہ نشان لگاتے ہوئے کہا ہے کہ سی بی آئی کے ذریعہ آئی پی ایس آفیسر راجیو کمار جو ممتا بنرجی کے قریبی افسر ہیں کے خلاف سی بی آئی کی کارروائی اور انہیں گرفتار کرنے کی کوششوں سے ممتا بنرجی پریشان ہیں اور یہ ملاقات بھی اسی تناظر میں ہو رہی ہے۔

اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ ممتا بنرجی جو لوک سبھا انتخابات کے دوران وزیراعظم مودی کا فون ریسیو تک نہیں کیا تھا انہیں اچانک ملاقات کرنے کی ضرورت کیوں پیش آگئی۔ چوںکہ راجیو کمار کی گرفتاری سے ممتا بنرجی کی پریشانی میں اضافہ ہوسکتا ہے اس لیے یہ ملاقات کی جا رہی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے ہی ممتا بنرجی نے وزیراعظم مودی کی پالیسیوں کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھاکہ سرکاری کمپنیوں کی نج کاری سے عام لوگوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔ انہوں نے کہا تھاکہ ملک میں سپر ایمرجنسی نافذ ہے۔ مگر اب چانک ممتا بنرجی نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کا فیصلہ کرکے حیران کر دیا ہے۔

کانگریس کے ریاتی صدر سومن مترا، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری سی پی ایم لیڈر سوجن چکرورتی کےعلاوہ سی پی ایم لیڈر محمد سلیم نے جہاں اس دورے کی تنقید کرتے ہوئے کہاکہ راجیوکمار کے گرد حصار تنگ ہونے کی وجہ سے ممتا بنرجی دہلی گئی ہیں وہیں بی جے پی نے بھی اپوزیشن جماعتوں کی تنقید سے اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی مودی سے ملاقات کے مقصد میں کامیاب نہیں ہوگی اور چٹ فنڈ گھوٹالہ کے ملزمین کے خلاف حصار تنگ ہو کر رہے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close