اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممبئی میں 31 دسمبر تک بند رہیں گے اسکول

ممبئی  (یو این آئی)
ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے آج فیصلہ کیا ہے کہ ممبئی کے اسکول 23 نومبر کو دوبارہ نہیں کھلیں گےالبتہ 31 دسمبر تک یہ اسکول بند رہیں گے۔ کوویڈ 19 کی ’دوسری لہر‘ کے امکان کے پیش نظر کارپورہشن نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ھوئے ممبئی کے میئر کشوری پیڈنیکر نے کہا کہ بی ایم سی کے دائرہ اختیار میں تمام اسکول 31 دسمبر تک بند رہیں گے۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ممبئی میں COVID-19 کے بڑھتے ہوئے معاملات کے تناظر میں شہری ادارہ نے یہ فیصلہ لیا ہے شہری حکام کوویڈ ۔19 کی ’دوسری لہر‘ کے امکان کو سنجیدگی سے لے رہے ہے یہی وجہ ہیکہ، 31 دسمبر تک اسکولوں کو بند رکھنے کے اقدام کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close