اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممبئی میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

عروس البلاد میں تقریباً ایک ہفتہ بعد بارش نے یہاں کا رخ کیا اور منگل کی رات سے جاری طوفانی اور موسلادھار بارش کی وجہ سے جل تھل ہوگیا ہے، کنگ سرکل، نل بازار، بھنڈی بازار، سانتاکروز ملن سب وے اور پریل نائیگام جیسے نشیبی علاقے زیر آب ہیں اور ٹریفک کو منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ٹرینوں کی آمدورفت پر بھی اثر پڑا ہے۔

دفتر موسمیات کے مطابق ممبئی سے زیادہ رائے گڑھ اور کوکن میں طوفانی بارش کا زور پایا گیا ہے جس کا سلسلہ بدھ کو بھی جاری رہیگا۔ سینٹرل ریلوے کی لوکل ٹرینیں دھیمی رفتار سے چلائی جا رہی ہیں اورکرلا، سائن اور دادر کے درمیان پٹریوں پر پانی جمع ہو گیا ہے۔ اندھیری میں موسلادھار بارش کی وجہ سے نظر نہ آنے کے سبب کاروں کی ٹکر میں آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

بمبئی کے مقابلے میں رائے گڑھ، رتناگری گری اور کوکن میں آئندہ 24 گھنٹے بھاری طوفانی بارش کی خطرہ ظاہر کیا گیا ہے۔ جس کا سلسلہ جمعرات تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ممبئی میونسپل کارپوریشن کے کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ممبئی میں میں منگل کی رات ہونے والی بارش کے نتیجے میں میں قلابہ میں میں 171 سر ایم ایم ایم آج ریکارڈ کی گئی ہے ہے جبکہ کہ سانتاکروز میں صبح ساڑھے پانچ بجے تک 58 ایم ایم بارش ریکارڈ ہوئی ہے اور یہاں صرف تین گھنٹے میں ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بی ایم سی نے کہا ہے کہ کہ گھر سے نکلنے سے پہلے موسم کا حال جان لیں اور بہت ضروری کام ہونے پر ہی گھر سے نکلا جائے کیونکہ وفقہ وفقہ سے بھاری بارش ہونے کی امکان ہے اور گھر سے نکلنے سے پہلے موسم کا حال جان لیا جائے۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیٹلائٹ سے دستیاب تصویر کے مطابق ممبئی کے آسمان پر پر گہرے بادل نظر آ رہے ہیں اور آئندہ دو تین دن رک رک کر بھاری بارش ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ممبئی میں میں اس ماہ کے شروع سے ہونے والی طوفانی ی بارش کی وجہ سے ملاڈ میں ایک دیوار منہدم ہونے سے تیس اور ڈونگری علاقے میں عمارت کے منہدم ہونے کی وجہ سے تقریبا 14 لوگوں کی موت واقع ہوگئی ہے، جبکہ سو سے زائد افراد مجروح ہوئے ہیں، جن کا شہر کے مختلف اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close