اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممبئی میں سوسالہ 4منزلہ عمارت منہدم ،2 کی موت

عروس البلاد ممبئی میں جنوبی شہر کے گنجان آبادی والے ڈونگری علاقے میں ایک چار منزلہ عمارت قیصر بائی منزل کے آج دوپہر منہدم ہونے کی وجہ سے متعدد افراد کے ملبے میں پھنسے ہونے کا امکان ہے جبکہ سات سے آٹھ مکینوں کو ملبے سے نکال کر قریبی کے جے اسپتال پہنچایا گیا ہے اور فی الحال دو لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔

ممبئی پولیس ،فائر بریگیڈ ،این ڈی آر ایف کی دو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ چکی ہیں اور تنگ گلیوں کی وجہ سے راحتی کام میں دشواری پیش آرہی ہے ،مذکورہ عمارت معروف حضرت عبدالرحمن شاہ بابا کے مزار کے نزدیک واقع ہے۔
مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر فڈنویس نے کہاکہ مہاڈا کے تحت عمارت کے مکینوں نے ازسر نو تعمیر کی درخواست کی تھی ،لیکن اس کی تعمیر میں کیا دشواری پیش آئی اس کی تحقیقات کی جائے گی۔اس عمارت میں 15_16 خاندان مقیم تھے۔

واضح رہے کہ شمال مغرب ممبئی کے ملاڈ میں 2 جولائی کو ایک دیوار منہدم ہو جانے کی وجہ سے 13 لوگوں کی موت ہو گئی تھی اورپونے میں بھی ایک دیوار منہدم ہونے کے باعث سات لوگوں کی موت ہو گئی تھی ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close