اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممبئی میں بارش کا قہر جاری: 27 افرا د کی موت

ملک کے تجارتی شہر ممبئی اور اس کے ارد گرد کے علاقوں موسلادھار بار ش قہر جاری ہے ۔ منگل کو دیوار گرنے اور بارش کے سبب ہونے والے حادثات سے کم از کم 27 افراد کی موت ہو گئی اور بڑی تعداد میں افراد زخمی ہوئے ہیں ۔ بھاری بارش کی وجہ سے ممبئی ہوائی اڈے پر طیاروں کی آمد ورفت بھی متاثر ہوئی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے 24 گھنٹے کے اندر مزید بارش ہونے کے اندازے سے لوگوں کو ضرورت پڑنے پر ہی گھر سے باہر نکلنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔

ممبئی،نئی ممبئی، ٹھانے اور کونکن علاقے میں تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں میں چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ اگلے دو دن بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے۔ پونے کے امبھے گاؤں میں واقع ایک کالج کی دیوار گرنے سے چھ افراد کی دب کر موت اور کئی زخمی ہو گئے ہیں۔ ممبئی شہر کے شہر ملاڈ علاقے میں بھاری بارش کی وجہ سے ایک کیمپس کی دیوار جھوپڑیوں پر گر گئی جس کے نیچے دب کر کم از کم 15 افراد کی موت ہو گئی اور 20 زخمی ہوئے ہیں ۔ زخمیوں کو پرائیوٹ اور سرکاری اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے ۔وزیر اعلی دیویندر فڑ نویس نے اس حادثے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے مرنے والوں کے اہل خانہ کے تئیں تعزیت ظاہر کی ہے ۔

فڑنویس نے ملاڈ حادثے میں مارے گئے ہر افراد کے اہل خانہ کو پانچ لاکھ روپے کی مالی ا مداد دینے کا اعلان کیا ہے ۔ کلیان میں بھی تین افراد کے مرنے کی اطلاع ہے ۔ وزیر اعلی نے برهان ممبئی میونسپل (بی ایم سی) کے کنٹرول روم کا دورہ کیا اور اس کے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیا ۔ انہوں نے ریل ،ٹریفک اور ٹریفک کے دیگر ذرائع کے متعلق جہاں امداد کی مزید ضرورت ہے، اس کے سلسلے میں بی ایم سی کے احکام سے بات چیت کی ۔ انہوں بتایا کہ بی ایم سی اور ممبئی پولیس کو بھی لوگوں کو ہر طرح کی امداد کے لئے الرٹ رہنے اور کام کرنے کی ہدایت دی گئی ۔ احتیاط کے طور پر اور محکمہ موسمیات کے بھاری بارش اندازہ کو دیکھتے ہوئے تعطیل کا اعلان کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ اگلے دو دن بھی الرٹ رہنے کی ضرورت ہے ۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close