اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممبئی عمارت حادثہ: میونسپل وارڈ افسر معطل، مزید کارروائی کا امکان

جنوبی ممبئی میں واقع ڈونگری علاگقہ کی کیسر بائی عمارت کے منہدم ہونے کے دو روز بعد میونسپل کمشنر پروین پردیسی نے شدید دباو میں یہاں میونسپل بی وارڈکے معاون کمشنر وویک راہی کو معطل کردیا ہے اور اس کی تصدیق بی ایم سی ذرائع نے کی ہے کہ رات دیر گئے وویک راہی پر بجلی گری ہے۔

جب کمشنر نے ان کی معطلی کے دستاویزپر دستخط کیے۔اس تعلق سے مزید کارروائی کا امکان ہے۔بتایاجاتا ہے کہ حادثہ کا شکار ہونے والی عمارت اس فہرست میں شامل نہیں تھی،جوکہ علاقے کی خستہ حال اور غیرقانونی عمارتوں کے لیے تیار کی گئی ہے اور نہ اس عمارت کے مکینوں کو نوٹس دیا گیا تھا۔

کمشنر پروین پردیسی نے بی وارڈ کے معاون کمشنر کو معطل کرنے کے ساتھ ہی محکمہ جاتی تحقیقات کا بھی حکم جاری کردیا ہے، اس کی وجہ سے صحیح صورتحال سامنے آئے گی اور مستقبل میں اہم اقدام کے بارے میں بھی معلومات حاصل ہوگی، حالانکہ بدھ کو میونسپل کارپوریشن اسٹینڈنگ کمیٹی کی میٹنگ میں انہوں نے کسی بھی طرح کی کارروائی اور اقدامات کے سلسلہ میں کوئی اعلان نہیں کیا تھا۔ جبکہ ممبران نے قصوروار میونسپل افسران اور اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کرنا شروع کیا تھا.

واضح رہے کہ ان علاقوں میں بے شمار غیر قانونی عمارتیں ہیں اور افسران چشم پوشی کرتے ہیں۔جنوبی ممبئی کے سی وارڈمیں بھی گزشتہ سال اسی طرح کی کارروائی کی جاچکی ہے، سماج وادی پارٹی کے کارپوریشن میں لیڈر رئیس شیخ کا کہنا ہے کہ ان علاقوں میں توجہ نہیں دی جاتی ہے اور اس قسم کی کارروائی سے افسران کو سبق ملے گا جوکہ انسانی جانوں کی پرواہ نہیں کرتے ہیں۔ اس سے قبل بی ایم سی صدردفتر کے قریب واقع ایک فٹ اوورپل کے انہدام کے بعد بھی بی ایم سی افسران اور ٹھیکیدار کے خلاف کارروائی کی جا چکی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close