اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممبئی سے اللہ کے مہمانوں کا پہلا قافلہ روانہ

آج یہاں شیواجی مہاراج بین الاقوامی ہوائی اڈہ سے اللہ کے مہمانوں کا پہلا قافلہ مدینہ منورہ روانہ ہوگیا۔ اس موقع پر موجود عمائدین اور رہنماؤں نے مرکزی حکومت سے مطالبہ کیا کہ حجاج کرام پر نافذ پانچ فیصد جی ایس ٹی سے انہیں مستثنیٰ قرار دیا جائے۔ اس موقع پر منعقدہ تقریب میں مرکزی وزیر مختار عباس نقوی کی غیر حاضری میں سابق ریاستی وزیر برائے اقلیتی امور اور مہاراشٹر کے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر عارف نسیم خان، حج کمیٹی کے ممبر حاجی ابراھیم شیخ، مہاراشٹر حج کمیٹی چیئرمین جمال صدیقی، سی ای او مقصود خان اور دیگر نے خطاب کیا۔

اس موقع پرحج کمیٹی کے مہاراشٹر میں کورڈی نیٹر اور مرکزی حج کمیٹی کے ممبر حاجی ابراھیم غلام نبی نے بھی جی ایس ٹی سے حج کے سفر کو مستثنیٰ کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کا مطالبہ کئی سال سے جاری ہے اور پہلے 18فیصدجی ایس ٹی نافذ کیا گیا تھا، لیکن امسال حکومت نے پانچ فیصدکردیاہے،جسے ہٹادیا جانا چاہئے کیونکہ حج سبسڈی کو ختم کیے جانے بعد حج مہنگا ہوگیا ہے اور جی ایس ٹی ہٹانے سے ایک حد راحت ملے گی۔

ابراھیم شیخ نے کہا کہ کئی سال سے ہندوستانی حاجیوں کا کوٹہ بڑھانے کے لیے میمورنڈم دیا جاتا رہا ہے اور یہ پُرمسرت موقعہ ہے کہ سعودی عرب سے مرکزی وزیرمختارعباس نقوی کے بہتر انداز میں رابطہ کے سبب کوٹہ میں اضافہ ہوا ہے اور اب ہم نے جی ایس ٹی سے حاجیوں کو مستثنیٰ کیا جانا چاہئیے۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے مستقبل میں اس مسئلہ کو بھی بخوبی حل کرلیا جائے گا۔

مہاراشٹر حج کمیٹی کے چیئرمین جمال صدیقی نے اپنے خطاب میں حاجیوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت حج کمیٹی کے ذریعہ عازمین حج کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرانے کی منصوبہ بندی کرتی رہی ہے اور یہ سلسلہ جاری رہیگا۔ ہماری کوشش ہوگی کہ عازمین حج کے مسائل کو جانے اور انہیں حل کرانے کے لیے حکومت ہند اور سعودی حکام سے رجوع کریں۔اس تقریب سے ممبئی کے میئر مڈیشور، سابق ریاستی وزیر کرپا شنکر سنگھ، وقف بورڈ کے اہم رکن خالدقریشی، وسیم خان،حج کمیٹی کے چیف ایکزیکٹیو آفیسرمقصوداحمد خان نے بھی بھی خطاب کیا۔

حج کمیٹی امبرکشن پوائنٹ کے انچارج حشمت پرکار نے مطلع کیا کہ آج پہلی فلائٹ سے سعودی عرب ایئرلائنس کی ہے اور 450 عازمین حج کو مدینہ منورہ لیکر روانہ ہوئی ہے۔ اس موقع پر پی 9کے احاطہ میں عازمین حج کے استقبال کے لیے شامیانہ لگایا گیا تھا اور انہیں ایک جانماز، گلدستہ اور حج کے متعلق کتاب پیش کی گئی۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close