اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ممبئی: ارملا کے بعد معروف کانگریسی لیڈر کرپاشنکر سنگھ بھی مستعفی

ممبئی کانگریس ایک بار پھر بحران کا شکار ہوچکی ہے، معروف اداکار ارملا ماتونڈکر کے بعد آج ایک اور قدآور لیڈر اور سابق وزیر کرپاشنکر سنگھ نے کانگریس پارٹی سے استعفی دے دیا ہے۔ جوکہ شمالی ہند کے شہریوں میں کافی مقبول تسلیم کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے ایک ٹوئٹ کے ذریعہ اس کی تصدیق کی ہےاور امکان ہے کہ وہ بی جے پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے۔ بدھ کو نوی ممبئی میں سابق این ڈی پی وزیر گنیش نائیک میونسپلٹی کے پچاس کارپوریٹ رز کی ساتھ بی جے پی میں شامل ہوں گے، اس تقریب میں وزیر اعلی دیویندر فڈنویس بھی رہیں گے۔ یاد رہے کہ اس سال لوک سبھا انتخابات کے دوران کانگریس میں شامل ہونے والی بالی ووڈ اداکارہ ارملا ماتونڈکر نے بھی منگل کو پارٹی سے استعفی دے دیا۔ انہوں نے پارٹی کے ٹکٹ پر شمالی ممبئی حلقہ سے لوک سبھا کا انتخابات لڑا تھا لیکن انہیں بی جے پی کے گوپال شیٹی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

ارملا ماتونڈکر نے اپنے ایک بیان میں پارٹی سے استعفی دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ ’’میں نے کانگریس سے استعفی دے دیا ہے۔ میرے دل میں پہلی مرتبہ استعفی دینے کا خیال اس وقت آیا تھا جب میرے 16 مئی کو لکھے گئے خط پر اس وقت کے ممبئی کانگریس صدر ملند دیوڑا نے کوئی کارروائی نہیں کی اور اس خط میں لکھی خفیہ باتوں کو میڈیا میں لیک کردیا گیا۔ یہ میرے ساتھ ایک دھوکہ تھا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close