اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ملک کے بڑے مسائل میں مودی کی خاموشی انتہائی خطرناک: کانگریس

کانگریس نے اتوار کو وزیراعظم نریندر مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بڑے معاملے میں ان کی خاموشی سے ملک کا بڑانقصان ہو رہا ہے۔

نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس ترجمان پون کھیرا نے کہا کہ ’’آسام میں زہریلی شراب پینے سے بڑی تعداد میں لوگوں کی اموات ہوئی لیکن وزیراعظم نے اس سلسلے میں کچھ بھی نہیں کہا۔ ٹھیک اسی طرح اروناچل پردیش میں گزشتہ تین دنوں سے وزیراعلی پریم کھانڈو کے مستقل شہری سرٹیفیکیٹ (پی آرسی) جو غیر اروناچلی لوگوں کو دینے کے فیصلہ کے خلاف تشدد ہو رہا ہے اس پر بھی مسٹر مودی خاموش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پلوامہ میں 14 فروری کو چالیس جوانوں کی شہادت کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں جموں وکشمیر کے لوگوں پر حملے کئے گئے لیکن اس مسئلے پر بھی مسٹر مودی نے کچھ نہیں کہا۔ دہشت گردی کی وجہ سے ملک دس دنوں تک مسلسل جلتا رہا اور جموں وکشمیر کے لوگوں پر مسلسل حملے ہوتے رہے پھر بھی مسٹر مودی خاموش رہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close