اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ملک کی سالمیت اور سیکورٹی کو یقینی بنائے حکومت: اپوزیشن

اپوزیشن نے حزب اقتدار کے لیڈروں پر فوجیوں کے قربانی کی سیاست کرنے کا الزام لگاتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ ملک کے اقتدار اور سالمیت کی حفاظت کے لئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات پر حکومت کو اپوزیشن پارٹیوں کو اعتماد میں لینا چاہئے۔

تقریبا تین گھنٹے تک چلنے والی 21 اپوزیشن پارٹیوں کی میٹنگ کے بعد کانگریس صدر راہل گاندھی نے ایک تحریری بیان پڑھتے ہوئے کہا کہ قومی سلامتی کو سیاسی اختلافات سے اوپر رکھنا چاہئے۔ انهوں نے کہا کہ میٹنگ میں شامل تمام سیاسی پارٹیوں نے اس پر گہری تشویش کا اظہار کیا کہ جوانوں کی قربانی پر حکمراں فریق کے لیڈران سیاست کر رہے ہیں۔ اپوزیشن لیڈروں نے اس پر بھی افسوس ظاہر کیا کہ ملک کی جمہوری روایت کے بر خلاف قومی سلامتی کے معاملے میں وزیر اعظم نے کل جماعتی میٹنگ نہیں بلائی۔

اپوزیشن رہنماؤں نے حکومت سے ملک کی خودمختاری، اتحاد اور سالمیت کی حفاظت کے لئے اٹھائے جانے والے تمام اقدامات کے سلسلے میں ملک کو اعتماد میں لینے کا مطالبہ کیا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close