تازہ ترین خبریںدلی نامہ

ملک ’قومی پرستی‘ سے نہیں، ’تعلیم‘ اور ’روزگار‘ سے چلتا ہے: منیش سسودیا

دہلی کے نائب وزیراعلی منیش سسودیا نے آج کہا کہ ملک صرف قوم پرستی سے نہیں بلکہ تعلیم‘ روزگار اور صحت جیسی بنیادی سہولیات سے چلتا ہے۔

مسٹر سسودیا یہا ں عام آدمی پارٹی کے جالندھر سے لوک سبھا امیدوار جسٹس زورا سنگھ کے حق میں روڈ شو میں حصہ لینے کیلئے آئے تھے۔ انہوں نے روڈ شو سے پہلے نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ”وزیر اعظم نریندر مودی کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے ملک کو مضبوط کردیا ہے۔ ملک میں روزگار نہیں ہے‘ تعلیم نہیں ہے‘ تجارت برباد ہوگئی ہے‘ ملک اس طرح مضبوط نہیں ہوتا۔ یہ فرضی قوم پرستی ہے۔ اس کے خلاف ووٹ دینی چاہئے۔

انہو ں نے کہا کہ اس عام انتخابات میں بی جے پی اور کانگریس کے پاس کوئی ٹھوس موضوع نہیں ہے۔بی جے پی کے پاس صرف پاکستان کا موضوع ہے اور کانگریس اپوزیشن پارٹی ہونے کے نام پر ووٹ مانگ رہی ہے۔ صرف عام آدمی پارٹی ہی عوامی اور ترقی کے موضوع پر الیکشن لڑ رہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close