تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

ملبورن ٹیسٹ میچ جیت کر ہندوستان نے رقم کی تاریخ، بنے کئی ریکارڈ

ہندوستان نے اتوار کو پانچویں اور آخری دن صبح کا سیشن بارش سے دھل جانے کے باوجود آسٹریلیا کے بچے ہوئے باقی دو وکٹ جلدی نکالتے ہوئے تیسرا ٹسٹ 137 رنز سے جیت کر چار میچوں کی سیریز میں 2-1 کی برتری بنا لی اور بارڈر-گواسکر ٹرافی پر اپنا قبضہ برقرار رکھا۔

آسٹریلیا نے 399 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے چوتھے دن کے اختتام تک آٹھ وکٹ پر 258 رن بنا کر ہندوستان کا انتظار بڑھا دیا تھا۔ پانچویں دن صبح کا سیشن بارش کی وجہ سے دھل گیا جس سے خدشات پیدا ہونے لگےتھے لیکن جیسے ہی کھیل شروع ہوا ہندوستانی تیز گیند بازوں نے آسٹریلیا کی اننگز کو 261 رن پر سمیٹ کر ہندوستان کی جھولی میں تیسری تاریخی جیت ڈال دی۔ ہندوستان نے 4.3 اوور میں بچے ہوئے دونوں وکٹ نکال کر میزبان ٹیم کی جدو جہد کا خاتمہ کر دیا۔

ہندوستان نے اس طرح 37 سال کے طویل وقفہ کے بعد ملبورن میں ٹسٹ جیت لیا، اس نے آسٹریلیا میں 40 سال بعد کسی ٹسٹ سیریز میں دو ٹسٹ جیتے اور آسٹریلیا میں 26 دسمبر سے شروع ہونے والا باکسنگ ڈے ٹسٹ پہلی بار جیتا۔ ہندوستان کی اس کے ساتھ ہی اپنی ٹسٹ تاریخ میں یہ 150 ویں جیت ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close