اپنا دیشتازہ ترین خبریں

ملازموں کے تعلق سے جتنےبھی وعدے کئےگئے ہیں حکومت اسے پورا کرے گی: شرما

مدھیہ پردیش کے تعلقات عامہ کے وزیر پی سی شرما نے کہا ہے کہ حکومت ملازموں سے متعلق وعدوں کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’وچن پتر‘ میں دیئے گئے سبھی وعدوں کو حکومت پورا کرے گی۔

مسٹر شرما کل یہاں ستپورا میں ملازمین کی تنظیموں کی جانب سے منعقدہ سمان تقریب کو خطاب کررہے تھے۔ انہو ں نے کہا کہ ملازمو ںکے حق کے لئے ہمیشہ ان کی جدوجہد میں ان کے ساتھی رہے ہیں اور آگے بھی ملازموں کو فائدہ پہنچانے کے لئےہمیشہ ان کے ساتھ رہیں گے۔ حکومت جلد ہی ملازموں کے مطالبوں پرغوروفکر کرکے انہیں عملی جامہ پہنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیر ہونے سے پہلے ملازموں کے ساتھی اور پھر ایم ایل اے ہیں۔

تعلقات عامہ کے وزیر نے کہا کہ ملازموں کے مسائل کے حل کے لئے پہلے جدوجہد کیا ہے اب اسے حل کریں گے۔ سمان تقریب میں مدھیہ پردیش کے تیسرے درجے کے ملازموں کی تنظیم کے ریاستی صدر او پی کٹیار، ریاستی ملازمین تنظیم کے ریاستی صدر جتیندر اور ڈپلوما نجینئرنگ ایسوسی ایشن کے ڈی ایس بھدوریا وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close