اپنا دیشتازہ ترین خبریں

پنچایت سکریٹریوں کی ملازمت مستقل کرنے کا وعدہ : کمل ناتھ

کانگریس کی مدھیہ پردیش اکائی کے صدر کمل ناتھ نےکہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے کے بعد پنچایت سکریٹریوں کی ملازمت مستقل کرنے کا وعدہ کیا ہے۔

مسٹر کمل ناتھ نے آج اپنے ٹویٹ میں الزام لگایا کہ ریاست کی موجودہ بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت نے ہر زمرے کو ٹھگا ہے۔انہوں نے اسی سلسلے میں کہا ’’ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ریاست کے مکمل پنچایتی سکریٹریوں کی ملازمت مستقل کرنے اور پنچایت کوڑڈینیشن افسر کے عہدے پر پرموشن کی پالیسی بنائیں گے۔

اس سے پہلے کل انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا تھا کہ آنگن باڑی کارکنان،آنگن باڑی ہیلپر اور آشا کارکنان کو مستقل کیا جائےگا۔ساتھ ہی مڈ ڈے میل کا کام کرنے والےباورچیوں کی تنخواہ بھی بڑھائی جائےگی۔خود مدد گروپ(سیلف ہیلپ گروپ)کی خواتین کا قرض معاف ہوگا۔ کانگریس نے اس بار اپنے منشور کو ’وچن پتر‘ کا نام دیا ہے۔کچھ دن پہلے کانگریس کا انتخابی منشور جاری ہونے کے بعد اب مسٹر کمل ناتھ کے یہ ٹویٹ سرخیوں میں ہیں۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close