اترپردیشتازہ ترین خبریں

ملائم سنگھ یادو کی طبیعت بگڑی، اسپتال میں داخل

سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی طبیعت بدھ کی شام اچانک بگڑ گئی۔ انہیں سنجے گاندھی پی جی آئی میں طبی جانچ کے لئے بھرتی کیا گیا ہے۔

سابق وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو بدھ کی صبح اپنے دفتر میں بیٹھے تھے۔ وہاں انہوں نے حامیوں سے ملاقات کی اور اس کے بعد وہ رہائش میں اندر چلے گئے جہاں پر اچانک ان کی طبیعت خراب ہوگئی۔ اس کے بعد مددگار نے لواحقین کو بتایا۔ اس پر ملائم سنگھ کو آناً فاناً میں سنجے گاندھی پی جی آئی لے جایا گیا جہاں پر انہیں ایمرجنسی میں داخل کر لیا گیا۔

سنجے گاندھی پی جی آئی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر راکیش کپور نے بتایا کہ ملائم سنگھ یادو کو ایمرجنسی میں داخل کیا گیا ہے۔ ان کے پیٹ کے نچلے حصے میں دقت ہے جس کا علاج کیا جا رہا ہے۔ تحقیقات اور علاج کے بعد انہیں ڈسچارج کر دیا جائے گا۔ بتایا جا رہا ہے کہ ملائم سنگھ کی طبیعت کو لے کوئی سنگین معاملہ نہیں ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close