اترپردیشتازہ ترین خبریں

مقابلہ جاتی امتحانات نقل کرانے والے گروہ کے 19افراد گرفتار

اترپریش کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں منعقد ہونے والے مقابلہ جاتی امتحانات کے سوال ناموں کو حل کرانے کے نام پر دھاندھلی کرنے والے گروہ کے سرغنہ سمیت 19 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

ایس ٹی ایف کے سینئر پولیس سپرنٹنڈنٹ ابھیشک سنگھ نے اتوار کو یہاں بتایا کہ ایس ٹی ایف کے ڈائرکٹرجنرل آف پولیس امیتابھ یش اور ان کے ہدایات میں اڈیشنل سپرنٹنڈنٹ وشال وکرم سنگھ کی قیادت میں ریاست کے مختلف حصوں سے مقابلہ ذاتی امتحانات کے سوال ناموں کو حل کرانے کے نام پر دھاندھلی کرنے والے 19 لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔ گرفتار ماسٹر مائنڈ مرزا پور کا ڈاکٹر شردکمار سنگھ، بارہ بنکی باشندہ اتم کمار اور ہمیر پور کے چندرپرکاش شکلا کو اپنی حراست میں لیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ غازی پورکے سعدآباد اسکول کے مینیجر وپرنسپل انل کمار سنگھ، لکھنؤ حسن گنج علاقے کے تروینی نگر باشندہ نریندر کمار سریواستو، ہری اوم نگر باشندہ مینیجر اور پرنسپل مکیش پٹیل کے علاوہ بارہ بنکی کے فتحپور باشندہ آنندکمار، سرودے نگر لکھنؤ باشندہ منوج کمار، بارہ بنکی کے فتحپور باشندہ آنند ورما، پریاگ راج کے بھوانا پور باشندہ آنند کمار پٹیل، بارہ بنکی باشندہ ویبھوکمار، پرانشو ورما کے علاوہ گورکھپور باشندہ دھننجئے چودھری، بارہ بنکی باشندہ سندیپ کمار، ہروئی کے شیلندر کمار یادو، بستی کے پرماتما پرساد، اجودھیا کے کولیش شرما، جونپور کے کملیش کمار اور نیرج پال کو گرفتار کیا گیا ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close