آئینۂ عالمتازہ ترین خبریں

مفرور نیرو مودی کو نہیں ملی راحت، عدالت نے ضمانت کی عرضی کی خارج

برطانیہ کے سپریم کورٹ نے بدھ کو ہیروں کے مفرور کاروباری نیرو مودی کی ضمانت خارج کردی۔

نیرو مودی کی ضمانت عرضی کو خارج کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ اس کے پاس ایسے ثبوت ہیں کہ ہیروں کا کاروباری ضمانت کے بعد جانچ کے عمل کو متاثر کرسکتا ہے۔ جج نے کہا’’ہمارے پاس پختہ ثبوت ہیں کہ ضمانت کی عرضی دینے والا شخص اور وہ جو اس کے حق میں ہے جانچ اور گواہوں کو متاثر کرسکتا ہے۔ مداخلت اور رکاوٹ پیدا کی جا سکتی ہے۔‘‘

پنجاب نیشنل بینک کے ساتھ اربوں روپے کی دھوکہ دہی کرنے اور منی لانڈرنگ کے معاملے میں نیرو مودی ہندوستان سے فرار ہے۔ برطانیہ سے اسے حراست میں لے کر ہندوستان لانے کےلئے عدالت میں معاملہ چل رہا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close