اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مغربی بنگال میں ‘دیدی’ ہی مارے گی بازی: عمر عبداللہ

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمرعبداللہ نے کہا کہ مغربی بنگال میں بی جے پی کی رائے دہندگان کو منقسم کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی اور ترنمول کانگریس ریاست میں عام انتخابات میں بازی مارے گی۔

عمرعبداللہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا ‘بی جے پی مغربی بنگال میں الیکشن کمیشن کے ساتھ سازباز کرسکتی ہے، وہ رائے دہندگان کو منقسم کرنے کے لئے مہم چلا سکتی ہے، وہ ضابطہ اخلاق کی تمام خلاف ورزیوں کو نظر انداز کرسکتی ہے لیکن کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ 23 مئی کو ممتا دیدی مغربی بنگال میں بازی مارے گی’۔

بتادیں کہ کولکتہ میں بی جے پی کے قومی صدر امیت شاہ کے دورے کے دوران ہوئے تشدد کے پیش نظر الیکشن کمیشن کی طرف سے انتخابی مہم کی مدت کم کرنے کے خلاف ممتا بینر جی کے احتجاج کی دوسری سیاسی جماعتوں نے بھی حمایت کی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close