Khabar Mantra
اترپردیش

نوگاواں سادات:2سالہ بچے کا قتل، ملزم جیل رسید

 امروہہ : تھانہ نوگاواں سادات پولیس نے دو سالہ بچے کے قتل کے ایک ملزم کو گرفتارکرکے جیل بھیجا ہے نامزد ملزمان حیدر ولد چھوٹا عرف علی اخترساکنہ منگل بازار شاہ فرید قصبہ اور تھانہ نوگاواں سادات ضلع امروہہ کا رہنے  والا ہے جبکہ ایک ملزم فراربتایا جاتا جس کی تلاش کی جا رہی ہے ۔
جانکاری کے مطابق 23-24 اکتوبر2022 کی رات کو ملکہ ناز بنت کریم حیدرساکن محلہ منگل بازار قصبہ اور تھانہ نوگاواں سادات ضلع امروہہ کے دو سالہ بیٹے ایان کو نامعلوم افراد نے قتل کرکے لاش کھیت میں چھپا دی تھی اس سلسلے میں ملکہ ناز کی تحریر پر تھانہ نوگا واں سادات میں دفعہ 201/302کے تحت حیدر ولد چھوٹا عرف علی اختراور کمال عرف سلیم ولد انوپ خان گاؤں نگلیا شیخ کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر لیا گیا تھا ۔ دوران تفتیش پولیس کومعلوم ہوا کہ نامزد ملزم حیدر کا مذکورہ ملکہ ناز اور اس کے اہل خانہ سے اپنے کسی مقصد کی تکمیل کے لیے جھگڑا ہوا اور موقع ملنے پر مقتولہ کے اہل خانہ سے بدلہ لینے کی دھمکی کا معاملہ روشنی میں آیا ملزم حیدر ولد چھوٹا عرف علی اختر نے 23/24 اکتوبرکی رات خراب موسم کا فائدہ اٹھاتے ہوئے آیان کو بے دردی سے قتل کر دیا۔اورلاش کو قریب کے کھیت میں چھپا دیا جس کو پولیس نے برآمد کر لیا تھا اس سلسلے میں ملزم حیدرکو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا جبکہ دوسرے ملزم کی تلاش مزید تفتیش کے لیے جاری ہے ۔
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close