اپنا دیشتازہ ترین خبریں

معیشت کو رفتار دینے کے لئے حکومت کا بڑا اعلان، کمپنی ٹیکس کی شرح میں 22 فیصد تخفیف

ملک کی سست پڑی معیشت کو رفتار دینےکی کوششوں کے تحت حکومت نے جمعہ کو کئی بڑے اعلانات کئے۔ گھریلو کمپنیوں اور نئی گھریلو منوفیکچرنگ کمپنیوں کےلئے کمپنی ٹیکسوں میں بڑی تخفیف کا اعلان کیا ہے۔ گھریلو کمپنیوں کےلئے کمپنی کی شرح بغیر رعایت کے 22 فیصد کی گئی ہے۔

گڈس اینڈ سروس ٹیکس (جی ایس ٹی) کونسل کی جمعہ کو ہونے والی میٹنگ سے پہلے مرکزی وزیرخزانہ نرملا سیتا رمن نے نامہ نگاروں کی کانفرنس میں یہ اعلان کیا۔ ان اعلانات کےبعد بازاروں میں دیوالی سے پہلے رونق آگئی ہے اور بامبے شیئر بازار کا سینسیکس اورنیشنل اسٹاک ایکسچینج نفٹی میں اچھال آیا۔

معیشت کی رفتار اور سرمایہ کاری میں اضافہ کرنے کے لئے ٹیکس قانون میں رواں مالی سال سے تبدیلی لائی جائے گی۔ گھریلو کمپنیاں اگر کسی قسم کی رعایت نہیں لیتی ہیں تو ان کو 22 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔ سیس اور چارجز ملا کر 17ء25 فیصد ہوجائے گی۔ پہلے یہ شرح 30 فیصد تھی۔ محترمہ سیتارمن نے بتایا کہ حکومت کے اس فیصلے سے ایک لاکھ 45 ہزار کروڑ روپے کے محصول کا بوجھ پڑے گا۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close