تازہ ترین خبریںدلی نامہ

معرف لیڈر عرفان اللہ خان اپنے ساتھیوں سمیت کانگریس میں شامل

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
2019 کے پارلیمانی انتخابات کےلئے دہلی میں سیاسی گہما گہمی جاری ہے۔ دہلی میں مختلف پارٹیوں میں اعلی عہدے پر فائز رہے اور کئی مرتبہ انتخابات میں قسمت آزما چکے اور عام آدمی پارٹی سے 2013 میں الیکشن لڑ چکے اور حال ہی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے دہلی پردیش کے صدر رہے عرفان اللہ خان (علیگ) نے آج اپنے ساتھیوں کے ساتھ کانگریس میں شمولیت اختیار کی۔

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی کے تعلیم یافتہ عرفان اللہ خان عام آدمی پارٹی کے مائنارٹی ونگ کے صدر رہ چکے ہیں۔ ساتھ ہی حال ہی میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے دہلی کے صدر تھے۔ انہوں نے آج اپنے ساتھیوں عبدالغفار خان انجینئر، رشید احمد خان، یامین عباسی، افضل انصاری، پرویز محمد، شاہد آزاد ایڈوکیٹ، محمد صہیب، رفعت خان، ساجد انس، قمر، کفیل احمد، حاجی عبدالحنان، چودھری شکیل احمد، وسیم احمد خان، حنیف منصوری، طالب خان، شاہنواز معیض خان، منصور احمد، محسن خان، حافظ سلیم، محمد احمد، مقصوم انصاری، فیروز احمد ایڈوکیٹ، عمر انیس، اعجاز احمد، رضوان احمد، فیصل، اصیل خان، عارف، جے ایس یادو، فیصل خان، انیس احمد، محمد دانش، جمیل احمد اور یونس خان سمیت عرفان اللہ کے کئی ساتھیوں نے کانگریس مٰیں باقائدہ شمولیت اختیار کی۔

اس موقع پر دلی کانگریس کی صدر شیلا دکشت، کارگذار صدر ہارون یوسف، پی سی چاکو، دہلی کانگریس شعبہ اقلیت کے صدر علی مہدی سمیت دیگر لیڈران موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close