اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مظفرپور گرل ہوم شیلٹر معاملہ: سپریم کورٹ کا فرمان، سی بی آئی 3 جون تک سونپے رپورٹ

سپریم کورٹ نے مظفر پور لڑکیوں کے ہوم شیلٹر معاملہ میں 11 لڑکیوں کے مبینہ قتل کے معاملے میں مرکزی جانچ بیورو (سی بی آئی) کو 3 جون تک جانچ پوری کرکے رپورٹ داخل کرنے کا پیر کے دن حکم دیا۔ سی بی آئی نے اعلی عدالت کو بتایا کہ 11 لڑکیاں لاپتہ ہیں جن کے قتل کا شبہ ہے، معاملہ کی اگلی سماعت 3 جون کو ہوگی۔

سی بی آئی نے گزشتہ جمعہ کو مبینہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا تھا کہ اہم ملزم برجیش ٹھاکر اور دیگر لوگوں کا 11 لڑکیوں کے قتل کے معاملے میں ان کے کردار کی جانچ ہورہی ہے۔ سی بی آئی نے کہا ہے کہ گرل ہوم شیلٹر کے نزدیک کھدائی میں استھیاں ملی ہیں۔ اس معاملے میں قتل کی بھی جانچ ہورہی ہے۔ سی بی آئی نے اپنے حلف نامے میں بڑے لوگوں کو بچانے کے الزام کو غلط قرار دیا ہے۔

دراصل درخواست گذار نویدیتا جھانے اعلی عدالت میں نئی عرضی دائر کرکے سی بی آئی پر الزام عائد کیا ہے کہ جانچ ایجنسی نے مظفرپور گرل ہوم شیلٹر معاملہ میں 14 ملزموں کے خلاف جو الزام دائر کئے تھے ان میں بے حد ہلکی دفعات لگائی گئیں ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close