بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

مظفرپور گرلز شیلٹر معاملہ: برجیش ٹھاکر سمیت 19 قصوروار

بہار کے مظفر پور میں واقع سرخیوں میں رہنے والے گرلز شیلٹر معاملہ میں دہلی کی ساکیت عدالت نے پیر کو رضاکار تنظیم کے مالک برجیش ٹھاکر سمیت 19ملزمین کو قصوروار ٹھہرایا ہے۔ قصوروروں کی سزاپر 28جنوری کو بحث ہوگی۔

ساکیت عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج سوربھ کلشریشٹھ نے آج فیصلہ سنایا۔ اس معاملہ میں مجموعی طورپر 21 ملزم تھے۔ عدالت نے ایک ملزم کو بری کردیا ہے۔ اس سے پہلے فیصلہ تین مرتبہ ٹلا تھا۔ اس معاملہ میں ٹھاکر کے علاوہ اس وقت کے چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر روزی رانی، اس وقت کے چائلڈ پروٹیکشن افسر روی روشن، بچوں کی فلاح و بہبود کمیٹی کے سابق صدر دلیپ ورما، رکن وکاس کمار، شیلٹر ہوم کی ملازم مینو دیوی، منجو دیوی، اندو کماری، نیہا کماری، چندا دیوی، ہیما مسیح، کرن کماری، وجے کمار تیواری، گڈو کمار پٹیل، کشن رام عرف کرشنا، ڈاکٹر اشونی عرف آسمانی، رامانج ٹھاکر، وکی، رما شنکر اور شائستہ پروین عرف مدھو شامل ہیں۔ معاملہ میں 20 ملزم جیل میں ہیں۔

ٹاٹا انسٹی ٹیوٹ آف سوشل سائنس (ٹی آئی ایس ایس) کی رپورٹ کی بنیاد پر مئی 2018 میں یہ معاملہ سامنے آیا اور اس کے بعد چائلڈ پروٹیکشن یونٹ کے اس وقت اسسٹنٹ ڈائرکٹر دویش کمار شرما نے 31 مئی 2018 کو خواتین تھانہ میں معاملہ درج کرایا۔ معاملہ درج ہونے کے بعد ٹھاکر سمیت 10ملزمین کو گرفتار کیا گیا۔ بعد میں مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 10 مزید ملزم گرفتار کئے تھے۔

سی بی آئی کی فردجرم میں ملزمین پر عصمت دری اور بچوں کے جنسی استحصال کی روک تھام سے متعلق ایکٹ (پوکسو) تک کے الزام لگائے گئے۔ اس قانون کے تحت قصورواروں کو کم از کم 10 برس کی سزا اور زیادہ سے زیادہ عمرقید کی سزا ہوسکتی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close