Khabar Mantra
تازہ ترین خبریںدلی این سی آردلی نامہ

آلودگی سے اسپتالوں میں کھانسی، زکام کے مریضوں میں اضافہ

(پی این این )
دہلی : آلودگی کے حملے کے بعد کھانسی، نزلہ اور سانس لینے میں دشواری سے دوچار لوگ بڑی تعداد میں دہلی کے اسپتالوں میں آرہے ہیں۔
دارالحکومت اور اس کے آس پاس ہوا کا معیار بدستور ‘شدید’ ہے اور ڈاکٹروں نے لوگوں کو آلودگی سے بچنے کے لیے ماسک پہننے کا مشورہ دیا ہے یہ پیشین گوئی کی گئی تھی کہ تیز ہواو ¿ں کی وجہ سے دارالحکومت میں ہوا کا معیار بہتر ہو سکتا ہے، لیکن دہلی کا ایئر کوالٹی انڈیکس (AQI) صبح 9:10 بجے 426 پر رہا۔ 400 سے زیادہ AQI کو ‘شدید’ سمجھا جاتا ہے۔اوکھلا کے ہولی فیملی اسپتال میں اس طرح کی بیماریوں کے لیے او پی ڈی میں آنے والے مریضوں کی تعداد میں 30 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
ڈاکٹر سمیت رائے نے یہ جانکاری دی۔ پچھلے سال، اسپتال نے اپنے پمفلٹ میں ‘آلودگی سے متعلق’ لکھنا شروع کیا، یہ یہاں کے کسی اسپتال میں پہلا واقعہ ہے۔ڈاکٹر رائے نے کہا کہ ہم نے یہ آئی سی یو کے دو مریضوں کے لیے لکھا ہے۔ اس نتیجے پر پہنچنے کے لیے آپ کو بیماری کے دیگر ممکنہ عوامل کے امکان کو مسترد کرنا ہوگا۔ اس وقت داخل ہونے والے مریضوں کے نسخے پر لکھنے میں ہمیں کچھ دن اور لگیں گے۔اس وقت مریضوں کو درپیش مسائل پر روشنی ڈالتے ہوئے گروگرام کے میڈانتا اسپتال کے ڈاکٹر آشیش کمار پرکاش نے کہا کہ وہ دیوالی کے بعد سے بڑی تعداد میں ایسے مریض دیکھ رہے ہیں جنہیں کھانسی، نزلہ اور سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس وقت ہماری او پی ڈی میں 25 سے 30 مریض ہیں اور پورے ڈیپارٹمنٹ میں 50 سے 75 کے قریب ایسے کیسز ہیں۔ پرکاش نے کہا کہ بگڑتی ہوا کے معیار کے ساتھ ساتھ موسم میں تبدیلی بھی مریضوں کے سانس کے مسائل کی ایک بڑی وجہ ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق ایسے مریض بھی اسپتالوں میں آرہے ہیں۔ جنہیں پہلے سانس کی تکلیف نہیںتھی۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close