تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

مصر: اسپتال کے باہر دھماکہ، 19 افراد کی موت

مصر کے دار الحکومت میں کئی کاروں میں دھماکے کی وجہ سے اتوار کو کم از کم 19 افراد کی موت ہوگئی۔ بی بی سی نے پیر کو اپنی رپورٹ میں بتایا کہ ایک اسپتال کے باہر ہونے والے اس دھماکے میں 30 دیگر افراد زخمی ہوئے ہیں جنھیں علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

سرکاری بیان میں حملے کےاشارے دیئے گئے ہیں۔ افسران نے بتایا کہ مخالف سمت میں جانے والی ایک کار نے تین دیگر کاروں کو ٹکر مار دی جس کے بعد ان کاروں میں دھماکہ ہوا۔ جس کی شدت سے کینسر اسپتال کے اندرونی ڈھانچے کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

مصر کے پبلک پراسیکیوٹر کے ایک بیان کے مطابق اس واقعہ کی تحقیقات ابھی جاری ہیں. اس بارے میں وزارت صحت کا کہنا تھا کہ اسپتال سے تمام مریضوں کو ایک اور قریبی اسپتال منتقل کردیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close