تازہ ترین خبریںکھیل کھلاڑی

مصدق حسین کا نیا کارنامہ، تیز ترین ففٹی کا ریکارڈ کیا اپنے نام

مصدق حسین نے بنگلہ دیش کی طرف سے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔

انہوں نے آئرلینڈ میں کھیلی گئی سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل سیریز میں ویسٹ انڈیز کے خلاف فائنل میں 20 گیندوں پر برق رفتار ففٹی بنا کر یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے سابق ہم وطن بلے باز محمد اشرفل کا ملک کی طرف سے تیز ترین ون ڈے انٹرنیشنل ففٹی کا 14 سالہ پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ اشرفل نے 2005 میں انگلینڈ کے خلاف میچ میں 21 گیندوں پر ففٹی اسکور کی تھی۔

ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ کی تاریخ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ سابق جنوبی افریقی بلے باز اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس ہے جنہوں نے 2015 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف میچ میں 16 گیندوں پر ففٹی بنا کر تاریخ رقم کی تھی۔ جو ابھی تک برقرار ہے.

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close