تازہ ترین خبریںفلمی دنیا

مشہور کمیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر این سی بی کا چھاپہ، سمن جاری

ممبئی، (یو این آئی)
نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے ہفتہ کے روز مزاحیہ فنکار بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے گھر پر چھاپے مارنے کے بعد ان سے پوچھ گچھ کی۔ ہفتہ کی صبح این سی بی کی ایک ٹیم نے مغربی نواحی شہر اندھیری کے ورسوا علاقے میں واقع لوکھنڈالا کمپلیکس میں بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر کے گھر پر چھاپہ مارا۔

این سی بی ذرائع کے مطابق بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا پر ممنوعہ منشیات کے استعمال کا الزام ہے۔ این سی بی کی ٹیم نے آج کامیڈین بھارتی سنگھ کے گھر پر چھاپہ مارا۔ بتایا جا رہا ہے کہ جس وقت این سی بی کی ٹیم نے اس کارروائی کو انجام دیا اس وقت بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش گھر پر ہی موجود تھے اور انہیں سمن بھی جاری کر دیا۔

نیوز ایجنسی (یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close