تازہ ترین خبریںفلمی دنیا

مشکل میں سوناکشی سنہا، گھر پر پہنچی اترپردیش پولیس

مشہور اداکارہ سوناکشی سنہا سے اترپردیش کے مرادآباد میں گزشتہ دنوں معاملے میں پوچھ تاچھ کے لئے مقامی پولیس نے ممبئی کا رخ کیا۔

سوناکشی پر الزام ہے کہ انہیں پچھلے ساتھ 30ستمبر کو دہلی میں منعقد ایک پروگرام میں پرفارم کرنے کے لئے آنا تھا، لیکن وہ اس پروگرام کے لئے 37لاکھ روپے کی فیس لینے کے باوجود بھی نہیں پہنچیں جبکہ ان کے آنے کے لئے ساری تیاریاں بھی کرلی گئی تھیں، جس کی وجہ سے کافی خرچہ بھی ہوچکا تھا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ جمعرات کو اداکارہ سوناکشی سنہا کے ممبئی رہائش گاہ پر اترپردیش پولیس نے دستک دی ہے۔ سوناکشی پر 2018 میں مبینہ طورپر دھوکہ دہی معاملے میں شامل ہونے کی وجہ سے مرادآباد کے کٹھگھر کوتوالی میں ایک کیس درج کیاگیا تھا۔ گزشتہ دنوں اترپردیش کے مرادآباد ضلع کے کٹھگھر تھانہ، شیوپوری کے رہنے والے پرمود شرما نے دھوکہ دہی کا الزام لگایا تھا، جو کہ انڈیا فیشن اینڈ بیوٹی ایوارڈ نام سے ایونٹ کمپنی چلاتے ہیں۔

شکایت گزار کا کہنا تھا کہ سوناکشی نے اس کے ساتھ 37لاکھ روپے کی دھوکہ دہی کی ہے۔ معاملے کی کہی سماعت نہ ہونے کی وجہ سے شکایت گزار نے 13فروری کو زہر کھاکر خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے فوراً بعد ہی پولیس اعلی افسران کے اس معاملے میں جانچ کے حکم کے بعد سوناکشی سنہا سمیت پانچ دیگر افراد پر اس معاملے میں کٹھگھر کوتوالی میں تعزیرات ہند کی دفعہ420،120 بی،406،34 میں معاملہ درج کیاگیا ہے اور تبھی سے جانچ شروع کردی گئی ہے۔ مبینہ طور پر ملزم کے ذریعہ ایف آئی آر کو ہائی کورٹ میں چیلنج کیاگیا تھا،جس کے بعد کورٹ نے سوناکشی کو بڑی راحت دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر روک لگادی تھی۔

اس سلسلے میں ممبئی میں جوہو پولیس نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اتر پردیش سے ممبئی پہنچی مرادآباد پولیس ٹیم نے ان سے مدد مانگی تھی۔پولیس بیان درج کرنے کے لئے اداکارہ کے گھر پہنچی تھی لیکن اس وقت وہ گھر پر نہیں تھیں اس لئے مراد آباد پولیس پھر سے سوناکشی کے گھر کا دورہ کرسکتی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close