اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مشکل میں راج ٹھاکرے، ای ڈی نے بھیجا نوٹس

مہاراشٹر نونرمان سینا(ایم این ایس) کے صدر راج ٹھاکرے کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے کوہی نور مل کے معاملے میں نوٹس بھیج کر 22 اگست کو پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق انہوں نے کہا،’ہم اس سے ڈرتے نہیں ہیں اور اس کا مناسب جواب دیا جائے گا‘۔ ای ڈی نے اس معاملے میں ریاست کے سابق وزیر اعلیٰ اور شیو سینا کے رہنما منوہر جوشی کے بیٹے اُنمیش جوشی کو بھی پوچھ گچھ کے لیے آج بلایا ہے۔

مسٹر ٹھاکرے کو ای ڈی نے کوہی نور سی ٹی این ایل قرض کے معاملے سے متعلق پوچھ گچھ میں شریک ہونے کے لیے نوٹس بھیجا ہے۔ اُنمیش جوشی کی کمپنی کوہی نور سی ٹی این ایل پر الزا م ہے کہ اس نے اپنے ذریعے سے کوہی نور مل کی زمین خریدی تھی۔ اس پر کوہی نور اسکوائر نام کی کثیرمنزلہ عمارت بنائی گئی۔ ای ڈی حال میں آئی ایل اور ایف ایس کے ذریعے کوہی نور سی ٹی این ایل میں 860 کروڑ روپیے کی سرمایہ کاری کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔

کوہی نور سی ٹی این ایل کمپنی کے بانی مہاراشٹر کے سابق وزیراعلیٰ منوہر جوشی کے بیٹے اُنمیش جوشی ہیں۔ سنہ 2005 میں جوشی کے بیٹے کے ساتھ آئی ایل،ایف ایس اور راج ٹھاکرے کی ملکیت والی ماتوشری کنسٹرکشن نے مشترکہ طور پر کوہی نور مل کے لیے 421 کروڑ روپیے کی 4.8 کروڑ کی جائداد خریدنے کے لیے بولی لگائی تھی۔ مسٹر ٹھاکرے سنہ 2008 میں اس سے باہر ہوگئے تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close