اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مسلسل دوسرے دن بھی پارلیمنٹ میں کوئی کام نہیں ہوا

رافیل، را م مندراور تمل ناڈو میں کاویری ڈیلٹا کے کسانوں کی امداد کے مسئلے پر ہنگامہ کے کی وجہ سے مسلسل دوسرے دن بھی پارلیمنٹ میں کوئی کام نہیں ہوسکا اور دونوں ایوانوں میں کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔

لوک سبھا میں کانگریس نے رافیل، شیوسینا نے رام مندر، اے آئی ڈی ایم کے نے کسانوں کے مسائل کو اٹھاتے ہوے ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے وقفہ صفر میں دو مرتبہ ایوان کی کارروائی ملتوی کرنی پڑی اور پھر 12 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہوئی تو دس منٹ کے اندر ہی دن بھر کے لئے ایوان ملتوی کردی گئی۔

راجیہ سبھا میں صبح کارروائی شروع ہوتے ہوئے اے آئی ڈی ایم کے نے کاویری ندی پر بند بنانے کی مخالفت کرتے ہوئے کسانوں کا مسئلہ اٹھایا۔ اے آئی ڈی ایم کے کے علاوہ ڈی ایم کے کے ممبران بھی راجیہ سبھا کے چیئرمین کے سامنے آگئے اور ہنگامہ کرنے لگے جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دن بھر کے لئے ملتوی کردی گئی۔ سرمائی اجلاس سے پہلے سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرنےکے بعد دونوں ایوانوں کی کارروائی ملتی کردی گئی تھی۔ بعد کے دو دنوں میں بھی پارلیمنٹ میں کوئی کام نہیں ہوا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close