تازہ ترین خبریںدلی این سی آر

مسجد کے امام اور ان کی اہلیہ کا بہیمانہ قتل

ہریانہ میں ضلع سونی پت کے مانك ماجرا گاؤں کی مسجد میں مسجد کے پیش امام اور ان کی اہلیہ کے بہیمانہ قتل سے علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ہے۔

مسجد کے امام عرفان اور ان کی اہلیہ ياسمين کی لاش مسجد میں ملی۔ جب گاؤں والوں نے دونوں کی لاشوں کو مسجد میں لهولهان حالت میں دیکھا۔ گاؤں والوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی ۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرنے شروع کر دیئے ہیں اور دونوں کی لاش کو قبضہ میں لے کر سونی پت کے جنرل اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیاہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق مانك ماجرا مسجد گاؤں میں عرفان نام کے شخص اور ان کی اہلیہ ياسمين کی لاشوں کو گاؤں والوں نے لهولهان حالت دیکھا۔ عرفان مسجد میں امامت کرتا تھا اور ان کی اہلیہ ياسمين بھی ان کے ساتھ مسجد میں بنے ایک کمرے رہتی تھی، دونوں کا نکاح ایک سال پہلے ہی ہوا تھا، دونوں کا قتل انتہائی بہیمانہ انداز میں کیا گیا تھا، دونوں کے جسم پر تیز دھار ہتھیار کے کم از کم 15 سے 20 نشانات تھے۔

گاؤں کے نصیب نامی شخص نے بتایا کہ جب وہ مسجد میں آیا تو اس نے عرفان کو آواز لگائی لیکن وہ نہیں آیا تو اس نے اس کے کمرے میں جا کر دیکھا تو عرفان اور ان کی اہلیہ کی لاش کمرے میں پڑی تھیں۔ پولیس اور ایف ایس ایل کی ٹیم واردات کی اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچی۔ ایف ایس ایل کی ٹیم نے موقع سے ثبوت جمع کئے اور پولیس نے گاؤں والوں کے بیان درج کئے تاکہ قتل کا معاملہ جلد سے جلد حل ہو سکے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close