تازہ ترین خبریںدلی نامہ

مسجد سید فیض الٰہی کے صحن میں ’چیریٹبل میڈیکل سینٹر‘ کا افتتاح

نئی دہلی (انور حسین جعفری)
عوام کو بہتر صحت کی سہولتیں فراہم کرنے کے پیش نظر فصیل بند شہر کے ترکمان گیٹ پر واقع مسجد و درگاہ سید فیض الہٰی میں منتظمہ کمیٹی کی جانب سے چیرٹیبل میڈیکل سینٹر کا قیام کیا گیا۔ جس کا افتتاح آج شہر کے معززین شخصیات اور معروف ڈاکٹروں کی موجودگی میں عمل میں آیا۔ میڈیکل سینٹر میں ڈاکٹر عبدلاخالق، ڈاکٹر ٰفخرالدین سمیت مستورات کےلئے ڈاکٹر ثمرہ خالق اور ڈاکٹر زیبا علی نے اپنی خدمات پیش کیں۔ جبکہ ڈاکٹر فخر الدین محمد میسکو والوں نے تمام مشینری کا انتظام کیا۔

سید فیض الہٰی چیرٹیبل میڈیکل سینٹر کے افتتاح کے موقع پر مشہور ماہر سرجن عبد الخالق نے کہاکہ آج منتظمہ کمیٹی مسجد سید فیض الٰہی نے ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے مسجد کے لان میں میڈیکل سینٹر قائم کرکے دہلی کے شہریوں میں ایک نئی سوچ پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ اس موقع پر منتظمہ کمیٹی کے جنرل سکریٹری حافظ مطلوب نے بتایا کہ مسجد کے صحن کے ایک حصہ میں لوگوں کی فیض پہنچانے کےلئے میڈیکل سینٹر شروع کیا گیا ہے جس میں بہت ہی معمولی قیمت پر لوگوں کا علاج ہوگا اور سنگین بیماریوں کےلئے مفت جانچ کی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ سینٹر میں ماہر میڈیسن ڈاکٹر وں کی نگرانی بلڈ ٹیسٹ، ایکسرے، الٹرا سائونڈ کی بھی سہولت یہاں ہوگی اس کے علاوہ مریضوں کو سنگین بیماری پر اسپتال میں آپریشن کا انتظام کرایا جائے گا۔ منتظمہ کمیٹی کے صدر حاجی محمد اقبال، جنرل سکریٹری حافظ مطلوب کریم، نائب صدر حاجی ادریس خاں، نائب صدر حاجی ارشاد احمد، حاجی محبوب کریم نے کہا کہ 6 اپریل سے مسجد کے لان میں تعلیم کے میدان میں بھی خدمت کا سلسلہ شروع کیا جائے گا اور دسویں کلاس کے بچوں کو مفت ٹیوشن دینے کا انتظام کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ان کے مستقبل کے لئے کونسلنگ کی جائے گی اور آئندہ بھی مسجد فیض الٰہی کو سماج کی دیگر خدمات کے لئے استعمال کیا جائے گا۔

اس موقع پر دہلی حج کمیٹی کے ای او ڈاکٹر اشفاق احمد عارفی، ڈی ای او محسن علی، حج کمیٹی آف انڈیا کے لائزن افسر سلطان عالم، وجیہ الدین، کریم الحفیظ، ذولفقار قریشی، چودھری شریف احمد، شفیع دہلوی، حاجی محمد یوسف، حاجی اکرام الدین، طارق صدیقی، منور عزیز، حاجی محمد سلیم، ڈاکٹرا ٓفتاب، محمدالیاس سیفی، حاجی ظہور احمد، محمد مظفر، شہزاد ملک، عبد السمیع، حافظ صابرین، خضر حیات، عبد العزیز، عبد الحمید، محمد اکرام، محمد صعالحین وغیرہ سمیت دیگر معززین موجود تھے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close