تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

مسئلہ کشمیر: کشیدہ صورت حال کے درمیان قریشی پہنچے چین

جموں و کشمیر کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے والے آرٹیکل 370 کو ہٹائے جانے کے بعد ہندوستان کے ساتھ کشیدہ صورتحال ہونے کے درمیان پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی چین سے صلاح مشورہ کرنے کے لئے جمعہ کو بیجنگ پہنچے۔

ریڈیو پاکستان کے مطابق چین کے دورے کے دوران مسٹر قریشی چین کی قیادت کے ساتھ کئی اہم اجلاس کریں گے۔ چین روانگی سے قبل وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ چین کی قیادت کو کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کرائیں گے۔ واضح رہے کہ گذشتہ پیر کو نریندر مودی حکومت نے کشمیر کو خصوصی درجہ دینے والے آئین کے آرٹیکل 370 کو ختم کر دیا۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ آرٹیکل 370 کی وجہ سے کشمیر ابھی تک ترقی سے محروم رہا۔انھوں نے کہا کہ اس کی وجہ سے ہی وہاں ابھی تک جمہوریت صیح طریقے سے قائم نہیں ہو سکی اور بدعنوانی کی وجہ سے ریاست پسماندہ ہو تی گئی۔ مسٹر شاہ نے ساتھ ہی کہا کہ اس دفعہ کی وجہ سے وادی میں دہشت گردی مسلسل پنپتی رہی ہے۔حکومت ہند کے کشمیر سے متعلق فیصلے کے بعد پاکستان مسلسل اس کی مخالفت کر رہا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close