اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مرکز نے رافیل سودے کی قیمت سے جڑا سیل بند دستاویز سپریم کورٹ کے سپرد کیا

مرکزی حکومت نے رافیل جنگی طیارے کی قیمتوں کی تفصیلی معلومات سے متعلق حلف نامہ پیر کے روز سپریم کورٹ میں داخل کردیا۔

مرکزی حکومت نے مہر بند لفافے میں 9 صفحات پر مشتمل حلف نامہ دیا ہے، جس میں رافیل طیاروں کی قیمت کی معلومات دی گئی ہيں۔ ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے تیار حالت میں’ 36 رافیل طیارے خریدنے کے فیصلے کی تفصیلی معلومات’ کی سرخی کے ساتھ یہ یہ حلف نامہ عدالت عظمی کو سونپا ہے۔ عدالت عظمی نے گزشتہ سماعت میں حکومت سے رافیل طیاروں کی قیمت بتانے کے لئے کہا تھا۔ حکومت نے کہا کہ رافیل طیارہ سودے میں ہر ضروری قدم اٹھایا گيا ہے اور دفاعی خریداری سے متعلق تمام ضابطوں کی پابندی کی گئی ہے۔

سپریم کورٹ نے رافیل کی قیمتوں سے متعلق مرکزی حکومت سے بھی معلومات طلب کی تھی. بینچ نے اٹارنی جنرل کو بتایا کہ یہ بیان تو ‘خاص’ ہے اور اسے عدالت کے ساتھ مشترک نہیں کیا جاسکتا ہے تو سینٹر کو اس پر عملدرآمد کرنا ہوگا..” بنچ نے کہا کہ خفیہ اور اسٹریٹجک معلومات کو ظاہر کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے.

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close