اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مرکز جلد بازی میں طلاق ثلاثہ پر آرڈی نینس نہ لائے: مسلم کانفرنس

آل انڈیا مسلم کانفرنس نے حکومت سے کہا ہے کہ وہ تین طلاق کے تعلق سے عجلت میں کو ئی آرڈی نینس نہ لائے۔

یہاں کانفرنس کی مجلس عاملہ کی میٹنگ میں کانفرنس کے صدر شمائل نبی نے کہا کہ کسی عجلت کی مطلق ضرورت نہیں۔ یہ ایک مذہبی معاملہ ہے۔ اس لئے رائے عامہ کا ماننا ضروری ہے۔ کانفرنس کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر سید عبداللہ مدنی نے تجویز رکھی کہ اس سلسلے میں مسلم پرسنل لا بورڈ، مسلم مجلس مشاورت، جمعیت علمائے ہند، شیعہ کانفرنس، جمیعت اہل حدیث، دارالعلوم بریلی، سمیت تمام نمائندہ تنظیموں اور مسلم پارلیمانی اراکین کی ایک مشترکہ میٹنگ بلائی جائے تاکہ ایک واضح موقف اختیار کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ مسلم خواتین کو تین طلاق کی بری رسم سے نجات دلانے سے متعلق بل پر لوک سبھا میں جمعرات کو بحث ہوگی اور اس کو پاس کرنے کے واسطے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے ایوان میں اپنے ارکان کی موجودگی یقینی بنانے کے لئے وہپ بھی جاری کیا ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close