اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مذاق مذاق میں بزرگ کا قتل

مدھیہ پردیش کے بھنڈ ضلع کے عمری تھانہ علاقے میں ایک نوجوان اور بزرگ کے درمیان چل رہے مذاق میں بزرگ کو اٹھا کر پٹک دیئے جانے سے اس کی موت ہوگئی۔

پولس نے مرنے والے بزرگ کی اہلیہ کے کہنے پر ملزم نوجوان کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرلیا گیاہے۔ پولس نے بتایا کہ گرام اکوڈا کے وارڈ نمبر 7 میں عام معمول کی طرح 67 سالہ دیویندر سنگھ بھدوریا کل اپنے گھر کے نزدیک کھڑے تھے تبھی ان کے پڑوسی نوجوان امیت شرما کا وہاں سے گذر ہوا۔ مذاق کرتے اور چڑھاتے ہوئے امیت نے اسے کوئی ایسی بات کہہ دی جو دویندر سنگھ کو ہضم نہیں ہوسکی۔ ناراض ہوکر دویندر سنگھ نے اسے ڈنڈا مار دیا۔ ڈنڈا مارے جانے کی وجہ سے امیت غصہ میں آگیا اور اشتعال میں آکر اس نے دویندر سنگھ کو اٹھاکر پٹک دیا۔ جس سے ان کے سر میں پیچھے کی جانب چوٹ لگ گئی اور جائے واقعہ پر ہی ان کی موت ہوگئی۔

اس حادثے کے بعد ملزم امیت فرار ہوگیا ہے۔ حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد عمری تھانہ کے انچارج بی این شرما اور اکوڑا چوکی کے انچارچ سمن دھاکڈ سمیت پولس فورس کے ساتھ جائے واقعہ پر پہنچے۔ متوفی کی لاش اپنے قبضے میں لے کر اسے پوسٹ مارٹم کراکر اہل خانہ کو سونپ دی گئی ہے۔ پولس نے متوفی کی اہلیہ مالتی بھدوریا کی رپورٹ پر ملزم کے خلاف قتل کا معاملہ درج کیا گیا ہے۔ پولس ملزم کو تلاش کررہی ہے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close