اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مدھیہ پردیش: گوالیار میں بڑا ٹرین حادثہ ٹلا، کئی ٹرینیں متاثر

مدھیہ پردیش کے گوالیار میں آج علی الصبح بھوپال کے حبیب گنج اسٹیشن سے چل کر حضرت نظام الدین تک جانے والی بھوپال ایکسپریس کے ڈرائیور کی سوجھ بوجھ سے ایک بڑا ٹرین حادثہ ٹل گیا۔

کئی گھنٹے گوالیار کے برلا نگر ریلوے اسٹیشن پر کھڑی رہنے کے بعد ٹرین کو صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے حضرت نظام الدین ریلوے اسٹیشن کے لئے روانہ کیا گیا۔ تاہم اس حادثے کے سبب ڈویژن کی کئی اور ٹرینیں متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

شمال وسطی ریلوے کے جھانسی ڈویژن کے تعلقات عامہ افسرمنوج کمار نے بتایا کہ صبح تقریبا تین بجے برلا نگر اسٹیشن پر ایک مال گاڑي کے کچھ ڈبے پٹری سے اتر گئے تھے۔ اس کی وجہ سے مال گاڑی وہاں کھڑی ہوئی تھی، تبھی پیچھے سے اسی ٹریک پر آ رہی بھوپال ایکسپریس کے ڈرائیور نے وہاں ٹوٹی ہوئی پٹری دیکھ کے گاڑی کو ایمرجنسی بریک لگائی اور گاڑی کو آگے کھڑی مال گاڑی سے ٹکرانے سے روک لیا۔مال گاڑی کے پٹري سے اترنے کی وجوہات کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے ، لیکن خیال کیا جا رہا ہے کہ پٹری کے اکھڑنے کی وجہ سے ہی اس کے کچھ ڈبے پٹری سے اترے۔ ابتدا میں دونوں گاڑيوں کے آپس میں ٹکرانے کی اطلاعات ملی تھیں، تاہم بعد میں ریلوے انتظامیہ نے صورتحال کو واضح کیا۔

ریلوے انتظامیہ کی جانب سے دی گئی اطلاعا ت کے مطابق مال گاڑی کے تباہ شدہ ڈبوں کو ٹھیک کیا جا رہا ہے۔ اس حاد ثہ کے سبب کئی ٹرینوں کو روٹ تبدیل کر کے چلایا جا رہا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close