اپنا دیشتازہ ترین خبریں

مدھیہ پردیش: پرگیا ٹھاکر نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

مدھیہ پردیش کے بھوپال پارلیمانی حلقے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار پرگیا سنگھ ٹھاکر نے آج بھوپال میں ایک زبردست ریلی کے بعد اپنا پرچہ نامزدگی جمع کردیا۔

بی جےپی امیدوار محترمہ ٹھاکر تقریباً دو بجے ڈسٹرکٹ الیکشن افسر کے دفتر پہنچیں۔ انہوں نے یہاں ڈسٹرکٹ الیکشن افسر صدام کھاڑے کے سامنے اپنا پرچہ داخل کیا۔ اس دوران ان کے ساتھ پارٹی کی ریاستی اکائی کے صدر راکیش سنگھ بھی موجود تھے۔

محترمہ ٹھاکر کے پرچہ نامزدگی جمع کرنے سےپہلے بی جےپی نے بہت سے سادھو سنتوں کی موجودگی میں مقامی بھوانی چوک سے کلیکٹر دفتر تک قریب دو کلومیٹر تک کا روڈ شوکیا۔ روڈ شو کے دوران بھگوا جھنڈےلہرائےگئے اور ’جے شری رام‘کے نعرے بھی لگے۔روڈ شو میں بی جےپی کارکنان کے علاوہ دیگر ہندوتو وادی تنظیموں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

اس سے پہلے محترمہ ٹھاکر نے کل مہورت کے حساب سے علامتی طور پر پرچہ نامزدگی جمع کیا تھا۔ یاد رہے کہ بھوپال پارلیمانی حلقے سے کانگریس امیدوار اور سابق وزیراعلی دگوجے سنگھ پہلے ہی اپنا پرچہ جمع کرچکے ہیں۔ اس سیٹ پر 12مئی کو ووٹنگ ہونی ہے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close