بہار- جھارکھنڈتازہ ترین خبریں

مدن موہن جھا بہار کانگریس کے نئے صدر

لوک سبھا انتخابات اور بہار اسمبلی کے انتخابات کو مد نظررکھتے ہوئے کانگریس نے بہار میں سابق وزیر مدن موہن جھا کو پارٹی کی ریاستی یونٹ کا نیا صدر بنایا ہے اور ان کے ساتھ چار ایکزیکیوٹیو صدر بھی مقرر کئے گئے ہیں۔

کانگریس کے جنرل سکریٹری اشوک گہلوت نے ایک پریس بیان میں بتایا کہ پارٹی کے صدر راہل گاندھی نے مسٹر جھا کو بہار ریاستی کانگریس کے صدر اور ڈاکٹر اشوک کمار، کوکب قادری،سمیر کمار سنگھ اور شیام سندر سنگھ دھیرج کو ایکزیکیوٹیو صدر بنایا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر اکھیلیش پرساد سنگھ کو تشہیری مہم کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

مسٹر گاندھی نے بہار یونٹ کے لئے 23 رکنی ورکنگ کمیٹی اور 19رکنی مشاورتی کمیٹی بھی قائم کی ہے۔ ریاستی یونٹ کی اتحادی تنظیموں کے سربراہ ورکنگ کمیٹی میں خصوصی مدعوئین کے طورپر رہیں گے جبکہ بہار سے آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے عہدیدار مشاورتی کمیٹی میں مستقل مدعوئین کے طورپر رہیں گے۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close