تازہ ترین خبریںمسلم دنیا

محمود قریشی کی امریکہ کو یقین دہانی، ہندوستان سے کم ہوگی کشیدگی

دہشت گردی کے مسئلے پر بڑھتے عالمی دباؤ کے درمیان پاکستان نے امریکہ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ تمام دہشت گردوں کے خلاف سخت کاروائی کرے گا اور ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کم کرنے کی سمت میں قدم اٹھائے گا۔

پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکہ کے قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن کے ساتھ گزشتہ روزفون پر گفت وشنید کے دوران اس بات کی یقین دہانی کرائی۔ مسٹر بولٹن نے ٹویٹ کیا کہ ’’پاکستان سے آپریٹ ہونے والے جیش محمد اور دیگر دہشت گرد گروہوں کے خلاف سخت اقدامات اٹھانے کے لئے پاکستانی وزیر خارجہ قریشی کے ساتھ بات کی، ایف ایم (مسٹر قریشی) نے مجھے یقین دلایا کہ پاکستان سبھی دہشت گردوں کے ساتھ سختی کے ساتھ نپٹے گا اور ہندوستان کے ساتھ کشیدگی کو کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھائے گا‘‘۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ مسٹر بولٹن کی مسٹر قریشی کے درمیان بات چیت ایسے وقت میں ہوئی ہے جب اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر کو عالمی دہشت گرد قرار دینے کے تعلق سے امریکہ، برطانیہ اور فرانس کی جانب سے تجویز پیش کی جانی ہے۔

اس درمیان ہندستان کے خارجہ سیکریٹری وجے گوکھلے پیر سے ہی اپنے تین روزہ سرکاری دورے پر یہاں ہیں اور سکیورٹی اداروں میں امریکی اعلی ٰ حکام کے ساتھ بات چیت کا دور بھی جاری ہے، پہلے ہی روز انہوں نے امریکی وزیر خارجہ ایم پومپیو سے ملاقات کی اور دہشت گردی کے مسئلے پر پاکستان کی جانب سے کی جا رہی کارروائیوں کے تعلق سے ان کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔

ٹیگز
اور دیکھاو

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Close